اسپین کے سفیر کی امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور معزز مہمان کے مابین میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔