اسلام آباد: عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطاب کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔
عرب پارلیمنٹ کے سربراہ عادل عسومی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کوخطاب کی دعوت دی گئی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دعوت کو قبول کر لیا ہے جس کے بعد وہ عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔
عرب پارلیمنٹ کے صدرنے وزیراعظم پاکستان کے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے مؤقف پربھرپورتعریف کی ہے۔