
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام
آج مودی نے کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم و بربریت کے دو سال مکمل کر دئیے ہیں، اعظم سواتی
بین الاقوامی طاقتیں کب تک مودی کو اس بھیانک کھیل کھیلنے کا اختیار دیں گے، اعظم سواتی
مودی بہت جلد اپنے کیفر کردار کو پہنچے گا اور کشمیری عوام پر ڈھائے گئے ظلم بہت جلد ختم ہونے کو ہیں، وزیرِ ریلوے
ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے متوالوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیرِ ریلوے
کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی اس شمع کو ہم ضرور مکمل ہوتے ہوئے دیکھیں گے، وزیرِ ریلوے
کشمیر عوام کی آزادی کی تحریک کو دلی طور پر سلام پیش کرتا ہوں، اعظم سواتی