پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

06 اگست 2021: پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب۔ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔