اسماء عباس مرحوم بہن سنبل شاہد کو یاد کرکے افسردہ

سینئر اداکارہ اسماء عباس مرحوم بہن سنبل شاہد کی یاد میں ایک بار پھر افسردہ ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا گیا۔

 

 

تصویر میں اسماء عباس کو سنبل شاہد کے پاس کھڑے دیکھا جاسکتا ہے سنبل شاہد ہاتھ میں مائیک تھامے ہوئے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے بہن کے ہمراہ یادگار تصویر  اور’ کہاں ہو تم ‘ کا کیپشن درج کرتے ہوئے بہن سنبل شاہد کو یاد کیا گیا۔

 

خیال رہے کہ رواں برس عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئی تھیں۔