ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے کیلئے پر عزم

لاہور: () 24 سالہ نیزہ باز ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی میں 6 85.1 میٹر نیزہ پھینک کر ٹاپ کیا اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل مقابلے آج ہونگے۔ ان کا ذاتی بہترین فاصلہ 86.38 میٹر ہے اور میڈل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ارشدندیم کا یہ ذاتی تیسرا بہترین فاصلہ ہے، انہوں نے کٹھمنڈو میں ساؤتھ ایشین گیمزریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اوربراہ راست ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے گفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی سی مدثر ریاض نے ارشد ندیم سے کہا کہ پورے حوصلے، اعتماد، یقین اور دلجمعی کے ساتھ فائنل میں کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ان شااللہ گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے، آج پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے اولمپکس میچ ہو رہا ہے۔