طالبان نے کابل میں انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کر دی

طالبان نے کابل میں انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کر دی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے تاہم امداد شرائط سے پاک ہونی چاہئیں۔

ادھر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی جامعات میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کےمخصوص مقامات تک محدود کرنے کی اطلاعات ہیں۔

بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ بھی لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔