آمنہ الیاس کی شارٹ فلم کی جھلک سامنے آگئی

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی شارٹ فلم کی جھلک جاری کردی۔

آمنہ الیاس نے اپنی مختصر فلم ‘بلیک آؤٹ’ کا پوسٹر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جس کے ذریعے وہ پروڈکشن کے میدان میں بھی قسمت آزمانے جارہی ہیں۔

انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری پہلی مختصر فلم بلیک آؤٹ کا پوسٹر جو 11ستمبر 2021 کو میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگی۔

اس کی ڈسکرپشن میں لکھا ہوا کہ ‘جب 2 دشمن ایک ایلیویٹر میں پھنس گئے’۔

 

بلیک آؤٹ کی ہدایات داور محمود نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی ساجد حسن نے تحریر کی ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر فلم میں موجود دونوں افراد ایک دوسرے کے دشمن ہیں جو شاید ماضی میں دوست تھے۔

دوسری جانب داور محمود نے لکھا کہ ہدایات کار کے طور پر میری پہلی چھوٹی سی شدید شارٹ کہانی ہے۔

 

اس مختصر فلم کی کاسٹ میں نجف بلگرامی، شفقت خان اور تنویر گل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آمنہ الیاس اس سے قبل کئی ڈراموں اور شارٹ فلمز میں اداکاری کرچکی ہیں علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔