سدھارتھ کے بعد ایک اور بگ باس کنٹسٹنٹ کی موت کی خبر زیرِ گردش

بھارتی اداکار اور ریئلٹی شو بگ باس 13کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد بگ باس کی ایک اور  سابقہ رکن سپنا چوہدری کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک پوسٹ شیئرکی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی  ڈانسر اور بگ باس کنٹسٹنٹ سپنا چوہدری ہریانہ کے علاقے سرسا میں  ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبرپر اظہار افسوس کیا جاتا رہا تاہم اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹ میں سپنا چوہدری کی موت کی خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سپنا کے ساتھی فنکار دیو کمار دیوا نے خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپنا کی موت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ان کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا  وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

بعد ازاں سپنا چوہدری کی جانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے بگ باس کنٹسٹنٹ سلامت ہیں۔