اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع کی تین ضمنی گرانٹس منظوری کرلیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے وزارت دفاع کی تین ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری اور زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے ادارے (ایرا) کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔
کمیٹی نے پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ (نقد مالی معاونت) دینے کا فیصلہ کیا جبکہ آزاد کشمیر کو سال 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔