سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم سے بحیثیت قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد:صدرآزادجموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم سے بحیثیت قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حلف برداری کی تقریب میں جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان ، چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ ، قائد حز ب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سابق چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل ، وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق احمد ، معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم حافظ حامد رضا ،وزیر اطلاعات قانون و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ، ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب، ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، ممبر فرحت علی میر ، ایم تبسم آفتاب علوی، خواجہ عطاء اللہ چک ، سیکرٹری ہمراہ چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد شوکت ، وائس چیئرمین بار کونسل، صدر سنٹرل بار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بار کے سینئر عہدیداران کے علاوہ ممبران بار کونسل اور پورے آزاد کشمیر سے بار ایسوسی ایشن ہا اور بار کونسل کے سابقہ عہدیداران اور سینئر وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری قانون راجہ زاہد نے قائمقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان 15سے22 ستمبر ایکس پاکستان لیو پر ہیں۔