
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 167 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 8 ہوگئی۔
اس طرح مزید 40 افراد کے انتقال سے اموات کی تعداد 27 ہزار 246 ہوگئی۔
علاوہ ازیں مزید 2 ہزار 312 مریض صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 38 ہوگئی۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 63 ہزار 724 کیسز فعال ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز کی صورتحال کچھ یوں رہی:
- پنجاب: 990 کیسز، 11 اموات
- سندھ: 661 کیسز، 12 اموات
- خیبرپختونخوا: 316 کیسز، 17 اموات
- بلوچستان:12 کیسز
- اسلام آباد: 128 کیسز
- آزاد کشمیر: 55 کیسز
- گلگت بلتستان: 5 کیسز