
جدہ۔جنرل بلال اکبر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔قونصل۔جنرل خالد مجید بھی پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے ہیں
وہ عوامی سفیر ثابت ہو رہے ہیں ۔سعودی اعلی حکام سے کمیونٹی کی بہتری کے لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی انجنیئر افتخار سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما انجنیئر افتخار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جنرل بلال اکبر جو ریاض میں پاکستان کے سفیر ہیں نے تھوڑے عرصے میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں ۔جدہ سے معروف پاکستانی اور ہی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر بابر اکرم اعوان نے انجنیئر افتخار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بلال اکبر اب دلوں کے سفیر بن گئے ہیں انہوں نے گزشتہ ہفتے ہمیں ریاض بلاکر ملاقات کی اور کمیونٹی کے مسائل سنے بابر اکرم نے کہا پاکستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی جلد سعودی عرب پہنچیں گے اس سلسلے میں جنرل بلال اکبر نے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف سے بھی ملاقات کی ہے ۔یاد رہے جنرل بلال اکبر کچھ عرصہ پہلے سفیر پاکستان تعینات ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سینیئر عملے کو واپس بلا کیا تھا جنرل بلال اکبر کو اہم زمہ داری دی ۔
بابر اکرم نے ماضی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جو اب بھی بیس لاکھ پاکستانیوں کے مسائل کے لئے پاکستان میں رہ کر کوششیں کرتے ہیں انجنیئر افتخار کو بتایا کہ نئے سفیر پاکستانیوں میں مقبول ہیں اور انہوں نے جدہ قونصلیٹ اور سفارت خانے ریاض کو متحرک کر رکھا ہے ادھر قونصل جنرل خالد مجید بھی پاکستانیوں کو سہولتیں باہم پہنچا رہے ہیں ۔
انجنیئر افتخار نے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں پاکستانی اپنی کمپنیوں میں یوم الوطنی کی تقریبات کا انعقاد کریں ۔یاد رہے ماضی میں پاکستانی کمیونٹی نے سعودی عرب کے قومی دن ہر شاندار تقریبات کا اہتمام کیا ہے ۔