حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت لاھور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرےاور فوری طور پر تمام سرکاری ثقافتی ادارے تقریبات کیلئے کھولےجائیں – معروف ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری

لاھور()ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی و معروف ایونٹ آرگنائزر و کمپیئر پیر سید سہیل بخاری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح پرائیوٹ اداروں ، ہوٹلوں کو ڈپٹی کمشنراحتیاطی تدابیر کے ساتھ تقریبات کرنے کی اجازت دیتےہیں اسی طرح الحمراء ہال شاھراہ قائد اعظم لاھور ،کلچرل کمپلیکس، پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ضلعی آرٹس کونسلوں میں تقریبات اور ڈرامہ، ثقافتی پروگرامز، صوفی فیسٹیول اور دیگر پروگرامز کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ زیادہ تقریبات انہی اداروں میں منعقد ہوتی ہیں ان ہالز کی بندش سے ہزاروں فنکار،ٹیکنیشنز بے روزگار ہو چکے ہیں اور تقریباََ 2،سال سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں میں دہڑا دہڑ پروگرامز اور تقریبات ہورہی ہیں کیا وہ ڈپٹی کمشنر کی حدود سے باہر ہیں یا کوئی چمک کام دکھاتی ہے – اسی طرح پنجاب کے دوسرے اضلاع میں ڈرامے، ثقافتی پروگرامز ہورہےہیں اسی طرح سرکاری پروگرامز بھی الحمراء اور ہوٹلوں میں ہورہے ہیں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان، دپٹی کمشنر لاہور سے مطالبہ ہے کہ لاہور کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک نہ کریں اورفوری طور ان اداروں میں پروگرامز کرنے کی پابندی ختم کی جائے۔