سی ڈی اے کے محنت کشوں کی محبتوں پرشکرگزار ہوں۔ چوہدری محمد یٰسین سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،میاں محمد اسلم،زبیر فاروق خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی مزدور یونین کو مبارکباد۔
اسلام آباد ( )پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کی بھرپور کامیابی پر معززین علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات اور سی ڈی اے کے محنت کشوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،افضل کھوکھر،جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم،پی ٹی آئی کے رہنماء زبیر فاروق خان،ملک شیر بہادر،ملک پرویز رئیس آف کھنہ،راجہ عمیر سلطان،پوسٹل ہیڈ کوارٹر ورکرزیونین،ایپکو یونین اور نوپ کے عبداللہ جان اعوان،محمد ادریس عباسی،محمد انوراعوان،چوہدری ارشد ریاض،بلیوایریا سپریم کونسل کے شیخ سلیم،فرقان مصطفی،سید عمران بخاری،عباس ہارون،تلہاڑ گوکینہ سے معززین علاقہ راجہ اختر،چوہدری منیر،راجہ رشید،راجہ مسکین،ملک حنیف،عبدالخالق،حاجی شفیع،راجہ اجمل سمیت سی ڈی اے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،ماڈل ٹاؤن ہمک،ڈی جی آفس اولڈ نیول کمپلیکس،روڈ ڈائریکٹوریٹ،سٹریٹ لائیٹ،بازار سٹاف،ڈی ایم اے،سپورٹس اینڈ کلچر،پی اینڈ سی،جی الیون پارک ڈائریکٹوریٹ،لیک ویوپارک،انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ،نائینتھ ایونیو اربن تھری،ایس ٹی پی پلانٹ اور قبرستان سٹاف سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین نے کیمپ آفس میں اپنے محبوب قائد چوہدری محمد یٰسین کو پھولوں او رنوٹوں کے ہار،مٹھائی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی،چوہدری محمد یٰسین نے مبارکباد دینے والے تمام معززین علاقہ اور سی ڈی اے کے محنت کشوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے محنت کشوں سمیت علاقے کے لوگوں نے جس محبت کااظہار کیا اس پر میں تمام دوست احباب اور ملازمین کا شکرگزار ہوں،میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے ہر ورکرکو تنظیم میں نہ صرف عزت کا مقام دوں گا بلکہ نوجوان نسل کی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خوبصورت ٹیم تشکیل دوں گا۔