
کراچی (سٹاف رپورٹر) توقع ہے کہ رواں ہفتے ہی صارفین کے لیے ریلیف کا اہتمام کر دیا جائے گا۔ پاکستا ن بناسپتی گھی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاطف اکرام شیخ نے نمائندہ دنیا کو بتایا کہ پام آئل کے نان رجسٹرڈ خریداروں پر عائد 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے خاتمے سے صارفین کو گھی اور تیل سستا ملے گا۔