لاہور( )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دیکر ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائینگے، انہوںنے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، سیاحت سے مقامی ثقافت اور معیشت بھی فروغ پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے، پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ کو متعارف کرائیں گے، پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں، پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہیں، پاکستان دنیا کے قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔mk