
آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ڈاکٹر خالد محمود گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی بجائے آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر وحدت کشمیر کیلئے تھی ان کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا سید علی گیلانی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب
میرپور ()امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی بجائے آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے عدالتیں و حکومت با اختیار ہوں جس طرح عالمی سامراج افغانستان میں خاک میں ملا اسی طرح بھارت کا غرور کشمیر میں خاک میں ملے گا سید علی گیلانی مرحوم کی جدوجہد آزادی کشمیر وحدت کشمیر اور کشمیریوں کے تشخص کیلئے تھی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام سید علی گیلانی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری محمد سعید حریت راہنما ملک محمد اسلم لبریشن لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار معل جماعت الدعوہ کے انجینئر مبین اور نو منتخب امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ میرپور ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال جدوجہد تھی اشرف صحرائی اور انکے بیٹے کی شہادت کے بعد سید علی گیلانی مرحوم نے جواں ہمت ہوکر بھارتی سامراج کا مقابلہ کیا ۔5اگست2019 کے بعد بھارتی اقدام کو انہوں نے للکارتے ہوئے آواز حریت بلند رکھی اور قید میں ہی اپنی جان دل میں آزادی کی تڑپ لئے ہوئے قربان کر دی انہوں نے کہا کہ کشمیری اسے سقوط کشمیر سمجھتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے حکمران و دیگر سیاسی قیادت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر ایشو پر روڈ میپ دیتے لیکن ایسا نہ ہوسکا جو ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنایا جائے ،دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک بنانے جائیں اور ان میں کشمیری بٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر اجاگر ہوسکے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاں میں کشمیریوں کا مقدس لہو شامل ہے جوکہ پاکستان کو روسن و سرسبز بنا رہا ھے ھم پاکستانیوں سے برھکر پاکستانی ہیں اور پانچ لاکھ شہدا کے خون کے آمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی جدوجہد اسلام کی سربلندی وحدت کشمیر اور حق خود ارادیت کیلئے تھی اج ریفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے انہوں نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ میرپور ڈاکٹر ریاض احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔