ایم این اے پاکستان تحریک انصاف صداقت علی عباسی سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وفد نے کی ملاقات ۔

ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی سے انکے دفتر میں سرجال گیس ایشو کے حوالے سے گاؤں مسوٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علاقہ معززین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں مفتی ارشد عباسی، فدا عباسی، افتیاز احمد عباسی،شکیل خالقداد عباسی، حاجی ظہور عباسی، لالہ امجد عباسی، حاجی نور خان عباسی، ارشد مکھن عباسی، نزاکت عباسی، راشد ستار عباسی اعجاز لال عباسی ،لالا امجد ،شکیل تبسم
،تاج عباسی ،فرید رفیق عباسی ،شبیر رازق عباسی
راشد ستار،
شاہد عباسی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر اہلیان مسوٹ کے نمائندہ وفد نے سرجال گیس پائپ لائن کے حوالے سے تفصیلی طور پر صداقت علی عباسی کو آگاہ کیا۔ جس پر صداقت علی عباسی نے اہلیان سرجال کا مؤقف بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو علاقائی طور پر گرینڈ جرگہ کرکے مل بیٹھ کر حل کرنے کی تلقین کی۔

اہلیان مسوٹ نے صداقت علی عباسی کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور جلد مل بیٹھ کر مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔