آزاد حکومت نے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے 6 ماہ کے روڈ میپ پر عمل درامد شروع کر دیا
پلندری ()آزاد حکومت نے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے 6 ماہ کے روڈ میپ پر عمل درامد شروع کیا ہے سرکاری بیان کے مطابق آزاد حکومت کی طرف سے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے 6 ماہ کے روڈ میپ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن سدھنوتی میں پیر 11 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا. ناجائز تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کو مسمار کرنے کے لیے تمام سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کی سربراہی میں کمیٹیاں کام کریں گی ۔ کمیٹیوں میں انتظامیہ، محکمہ شاہرات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے آفیسران و اہلکاران شامل ہوں گے۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار طاہر محمود کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عفت اعظم، اسسٹنٹ کمشنر منگ سردار ازکار حسین، اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل میجر ناصر رفیق، اسسٹنٹ کمشنر بلوچ شکیل عباسی، نائب مہتمم شاہرات شوکت زمان، چیف آفیسر بلدیہ پلندری سردار اعجاز جان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار طاہر محمود نے احکامات جاری کئے کہ کسی رعایت کے بغیر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنا ہے. اس سلسلہ میں ناجائز تجاوز کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جا چکے. ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایات کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک چیکنگ اور پرائس کنٹرول کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے قیمتوں کو بہر صورت کنٹرول میں لائیں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے اور یہ مہم تین ماہ تک جاری رہے گی۔ کورونا ایس او پیز اور بغیر ویکسینیشن کے لوگوں پر پابندیوں کو بھی مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے