شعیب ملک کے11ہزار رنز مکمل؛ نمایاں اسکوررز میں تیسرا نمبر
لاہور: شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمایاں اسکوررز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمایاں اسکوررز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ سینئر کرکٹر نے گذشتہ روز 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
کرس گیل 14236رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، کیرون پولارڈ نے 11223 رنز جوڑے، شعیب ملک 11002 بناچکے ہیں، ویرات کوہلی 10093 رنز کے ساتھ چوتھے اور ڈیوڈ وارنر 10019 رنز بنا کرپانچویں نمبر پر ہیں۔