پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہوگا۔ 

پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کریں گے. جب کہ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جب کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔