خاتون ٹک ٹاکر کیس: ملزم ریمبو کے مزید تین ساتھی گرفتار
لاہور: پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر کیس میں مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار کیے جانے والے افراد کیس میں گرفتار ملزم ریمبو کے ساتھی ہیں جن کی گرفتاری کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے بیان دیا تھا کہ گریٹراقبال پارک واقعہ اس کے ہی ساتھی ریمبو کی وجہ سے پیش آیا۔
گزشتہ روز مینار پاکستان پر درجنوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے سے متعلق کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی تھی۔
گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کی درندگی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔