عائزہ خان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: اداکارہ عائزہ خان کا نیا اور انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا ایپس پر کافی فعال رہتی ہیں اور ہر تھوڑے دنوں میں اپنی نئی تصاویر کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں، عائزہ خان کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد مداح فالوورز ہیں جو عائزہ کی ہر پوسٹ پر اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہیں۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی سفید و سرمئی بالوں کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اداکارہ کا یہ نیا حلیہ یقیناً ان کے کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے تاہم عائزہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا، عائزہ نے انسٹاگرام پر ایک نظم بھی لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کالی اور سفید نہیں، زندہ رہنے کے لیے رنگوں کو بکھیرنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہم سرمئی