امریکا کو بھی پتہ ہے (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی:
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں اس لیے ان سے الگ الگ ملاقات کی۔
راولپنڈی میں گرلز کالج مری روڈ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کا ایسا تعلیمی نظام بنایا گیا ہے کوئی بچی ایک کلو میٹر سے دور نہیں جاتی،راولپنڈی کے ہر خالی پلاٹ پر اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنا دی ہیں، لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کے لیے تحفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، جو بچیاں اپنی فیس نہیں دے سکتیں اس کی فیس لال حویلی دے گی، ایم این اے راشد شفیق میری موجودگی میں ہی لال حویلی سے اپنا سیاسی دفتر تبدیل کر لیں۔