سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتا

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کیا گیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گرفتار کیا گیا

سڈنی: گھریلو تشدد کے واقعے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے مائیکل سلیٹر کو مینلی کے علاقے سے گرفتار کرلیا اور انہیں اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی ہے۔

تھانے میں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے لیکن اب بھی تک انہیں چارج نہیں کیاگیا۔ پولیس نے مائیکل سلیٹر کا نام لیے بغیر ایک 51 سالہ شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ گھریلوتشدد کے بارےمیں ملنے والی شکایات کے بعد تفتیش جاری ہے۔