کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، مزید 40 گرین لائن بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
: کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں، میگا پراجیکٹ کیلئے گرین لائن بسوں کی تعداد 80 ہوگئی۔
کراچی کی عوام کیلئے وفاقی منصوبے کا افتتاح جلد متوقع ہے۔ شہریوں کے سفر کو آسان کرنے کیلئے مزید 40 گرین لائن بسین کراچی پہنچا دی گئیں۔ رات گئے بحری جہاز ایم وی آئی وی وائے بسیں لیکر کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔ کراچی میں اس سے قبل بھی 40 گرین لائن بسین لائی جا چکی ہیں۔