معروف پاپ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاپ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے اور پاکستانی حضرات بے چینی سے گانے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اُن کی کہانی بھی ابرار کے گانے سے ملتی جلتی ہے۔
نئے گانے کا ٹائٹل ہے بیگم شک کرتی ہے اور اسے خوبرو اداکارہ صبا قمر اور ماڈل امان پر فلمایا گیا ہے۔ ابرارالحق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی رن مرید ہیں۔
یوٹیوب پر گانے کے ٹیزر کو 4 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں بیگم (صبا قمر) کو اپنے شوہر (امان) پر شک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، صبا امان کا فون چیک کر رہی ہیں اور ان کے پیچھے ڈرون روانہ کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ دو برس قبل ابرار الحق نے ایک گانا چمکیلی ریلیز کیا تھا جس میں مہوش حیات کو اپنی بارات لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے مدِ مقابل شاہ ویر جعفری ہیں جن کی کو رخصت کر کے لے جانے کے لیے مہوش حیات بارات لے کر جا رہی ہیں۔