پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 4 نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
اکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں چار نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کررہا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف بلیم گیم کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگا۔ بالاکوٹ میں غلط فہمی پر پاکستان کا ردعمل بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بند کرے، بھارتی کشمیر میں مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور محاصرہ بند کرے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔