باکسر وسیم نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت پر امیدیں لگا لیں
لاہور: ڈبلیو بی سی ورلڈ چیمپئن قومی باکسر محمد وسیم نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت پر امیدیں لگا لیں ۔ورلڈ باکسنگ کونسل(ڈبلیو بی سی )کے ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر محمد وسیم بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پرجوش ہیں اور انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہین ٹائٹل بھی جیتیں گے۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی باکسر محمد وسیم نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور پاکستانی ٹیم سے ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا باقاعدہ ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ وارم اپ میچز میں ایک میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔