وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں راجہ بشارت اور چودھری ظہیرالدین شامل ہیں ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و امان کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج خود نمائی کے سوا کچھ نہیں، موجودہ ملکی حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مظاہرے کرنےوالوں کو عوام کے مسائل سے غرض نہیں، یہ صرف اقتدار سے دوری کے باعث تڑپ رہے ہیں۔