‘اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھےدفنائیں گے’
معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں ہی پیار ہوجاتا ہے۔
اتوار کی شام 7 بجے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لیے کروڑوں شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ فنکار بھی بے چین ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان معروف اداکارہ حرا مانی بنیں جس میں انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق اپنے شوہر اداکار مانی کی دلچسپ فرمائش بتائی۔
حرا نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں۔ اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھے دفنائیں گے۔
حرا مانی نے کل ہونے والے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے پر کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے
پروگرام جشن کرکٹ کے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اداکارہ حرا مانی، مہوش حیات کو شکست نہ دے سکیں۔حرا مانی نے 500کی دوڑ میں 432رنز اسکور کیے۔
اس موقع پر اداکارہ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تعریف بھی کی،حرا مانی نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اور ذہین اداکارہ ہیں۔
اداکار ہ حرا مانی نے انکشاف کیا کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے، مجھے بھی مانی کو ٹی وی پر پہلی بار دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔