اتحادیوں نے قدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا: ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادیوں نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نےعبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔

ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں  کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبےکے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے  ہیں۔