پنجاب حکومت کا صوبے کی سرزمین سے اسلحہ اور اسمگلنگ کلچر کے مکمل خاتمے کا اعلان

لاہور : پنجاب حکومت کا صوبے کی سرزمین سے اسلحہ اور اسمگلنگ کلچر کے مکمل خاتمے کا اعلان، جس کے لئے  ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم تیار کرلیا گیا  ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس، پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے اہم ترین فیصلے کئے گئے۔ ڈرون پولیسنگ ،مربوط سکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف اور  صوبے بھر  میں موجود 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسر نو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔