ڈیلس کے معروف اینجلیکا فلم سینٹر میں اس فلم کی خصوصی اسکریننگ اور ریڈ کارپٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
اس یادگار تقریب کا انعقاد ریڈیو آزاد او ر واہ واہ پروڈکشنز کے اشتراک سے کیا گیا، ریڈ کارپٹ پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین، سمن انصاری، ہدایتکار رافیع راشدی اور پروڈیوسر سید مراد علی نے شرکت کی، تقریب میں موجود حاضرین نے فلم کے موضوع، اداکاری، اور جدید وی ایف ایکس مناظر کو بھرپور انداز میں سراہا۔