کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق اے سی بی کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نومبر کے آخر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کرکٹ ٹیموں نے شرکت کرنی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق افغانستان کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد تیسری ٹیم کے لیے آپشنز زیر غور ہیں۔