موجودہ حکومت نے ملک کو تبا ہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تبا ہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے آج عوام مہنگائی، بے روز گاری سمیت مختلف سنگین مسائل کا شکار ہیں ملک کی معیشت دیوالیا ہو نے کے قریب ہے حکومت کو عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر کراچی میں تشدت قابل مذمت ہے عمران خان مسلم لیگ (ن) کے بنائے ہوئے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مر کزی صدر قو می اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جما ل شاہ کاکڑ نے میاں شہباز شریف کو دورہ لندن اور بلو چستان میں پارٹی امور کے حوالے سے آگاہ کیا،میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ کی پارٹی کے لئے کاوششوں اور کار کر دگی کو سراہتے ہوئے انکی خدمات کی تعریف کی۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تر قی کی ان راہوں پر گامز ن کیا ہے کہ جن کی وجہ سے آج پاکستان قائم و دائم ہے ایٹم بم سے لیکر مو ٹر وے تک مسلم لیگ (ن) ہی نے ملک کو ہمیشہ تر قی کی راہ پر گامز ن کیا ہے جبکہ موجودہ نااہل حکو مت نے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار نے کے سا تھ سا تھ اب ملک کی معیشت سمیت ہر سطح پر ملک کو نقصان پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑی جس کی وجہ سے آج عام پا کستانی شدید ترین مشکلات کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس مہنگائی،بے روز گاری، بد امنی، معا شی مسائل کے حل کے لئے کوئی پا لیسی موجود نہیں ہے ملک کو قرضے لے لے کر آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کے ہا تھوں یر غمال ہے اسکا جتنی جلدی ممکن ہو سکے خاتمہ کر نا لازم و ملزوم ہو گیا ہے بصورت دیگر اس سے ملک کی بقاء و سالمیت کو خطرات لاحق ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو ملک کے مسائل کو حل کر نے کی سکت اور قوت رکھتی ہے انشاء اللہ مرکزاور بلو چستان میں مسلم لیگ (ن) اپنے اتحادیوں کے سا تھ آئند عام انتخابات میں حکومت بنائے گی اور بلو چستان سمیت ملک بھر کے مسائل حل کرے گی۔