دماغ مضبوط رکھنا ہے تو دو زبانین سیکھئے، ماہرین کی تازہ تحقیق
ٹورنٹو:() کینیڈا میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان سیکھنے کا عمل ہمارے دماغ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہماری اکتسابی صلاحیتوں میں بھی بہتری لاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں کئی تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ بیک وقت دو زبانوں پر عبور رکھنے والے لوگ، ایک زبان سے واقفیت رکھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور ان میں دماغی بیماریاں بھی خاصی دیر میں نمودار ہوتی ہیں۔
ریسرچ جرنل ‘ایجنگ، نیوروسائیکولوجی، اینڈ کوگنیشن’ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر جیڈ میلٹزر کہتے ہیں کہ نئی زبان سیکھنا اپنے آپ میں ایک دلچسپ سرگرمی ہے جو غیر محسوس انداز میں دماغ کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر کے کسی بھی حصے میں نئی زبان سیکھ کر دماغ کو مضبوط اور صحت مند بنایا جاسکتا ہے ۔