مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی آج بڑی بیٹھک ہوگی

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی آج بڑی بیٹھک ہوگی

 

اسلام آباد:  مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی آج بڑی بیٹھک ہوگی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس آج ہوگا۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔ سربراہی اجلاس اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے گا، جس میں وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراور چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے، لانگ مارچ کی تیاری، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منی بجٹ، سٹیٹ بینک ترمیمی بل اور ای وی ایم مشین کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ صدارتی نظام پر چھیڑی جانے والی بحث پر سفارشات تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس مضبوط کیس ہے، تحریک انصاف کے کئی اکاؤنٹ خفیہ ہیں اس کو اٹھایا جائے۔