اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا، جہاں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے انہیں بریفنگ دی، اور کورونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
دوسری جانب معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بل گیٹس کی پاکستان آمد کے حوالے سے بتایا کہ مائیکرو سوفٹ کے بانی پہلی بار پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے، این سی او سی کا دوری کریں گے ، احساس پروگرام کا جائزہ لیں گے، اورصدر، وزیراعظم اور صوبائی ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات بھی کریں گے۔