ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 85 فیصد خاندانوں میں کوئی نہ کوئی شخص اسٹریٹ کرائمز سے ضرور متاثر ہوا ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب اور اداکارہ دُر فشاں جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں شریک ہوئے جہاں دونوں مہمانوں نے مختلف سیگمنٹس میں میزبان کے سوالات کے جوابات دیے۔
دوران شو مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سندھ حکومت کی کراچی میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کراچی والےفیصلہ کریں میں ایڈمنسٹریٹر کیسا ہوں ؟
حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی پربھروسہ نہیں کرتے اور لوگ عمران خان پر بھروسہ نہیں کرتے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت 2023 سے پہلے ہی چلی جائے گی۔