یوکرین کا روس کے5300فوجی ہلاک،29 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
کیف: یوکرین نے روس کے 5300فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مارگرائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔
روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔