روس اور اسکے حامیوں کے خلاف کھڑا ہونیکے لیئے پاکستان پر دباو آئیگا . عالمی مصالحتکار فیصل محمد

وارسا ( یو این این ) روس اور یوکرائن کے درمیان امن معاہدے کے مذاکرات کی کامیابی کی امید رکھنا بےبے سود ہوگا کیونکہ اس تنازعہ کو شروع کرانے میں ہی امریکہ اور نیٹو شامل ہیں اس بات کا اظہار عالمی مصالحتکار فیصل محمد نے کیا انھوں نے وارسا پیکٹ کے خاتمہ کے ساتھ ہی نیٹو کو بھی ختم ہونا چاہئے تھا تاہم یورو ایشیا پر قبضہ کیلئے اس اتحاد کو نہ صرف قائم رکھا گیا بلکہ اس کو مزید بڑھاتے ہوئے روس کی سرحدوں تک لایا گیا انھوں نے کہا کہ یوکرائن کے حوالے سے روس کا موقف بلکل درست ہے ہر ریاست کو اپنی سرحدوں کو خطرات سے محفوظ بنانے کا حق ہے لیکن اس کے برعکس مغربی قوتیں طاقت کے توازن کو اپنے پاس رکھنے اور اس کا غلط استعمال کرنے کیلئے عالمی قوانین کو پامال کررہی ہیں فیصل محمد نے کہا کہ امریکہ کا حالیہ بیان جس میں بائیڈن نے روس مخالف یوکرائن کی کھلی مدد کا فیصلہ کیا درحقیقت امریکہ روس کی روایتی دشمنی کانتیجہ ہے. انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی سولو سپر پاور برقرار رکھنے یورپی یونین اور ناٹو کا بخوبی استعمال کیا انکا کہنا تھا اگر عالمی اداروں نے اس جنگ میں روایتی جانبداری کا مظاہرہ کیا تو یہ تنازعہ تیسری عالمی جنگ کی طرف جاسکتا ہے