اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی۔
میڈیا سے گفتگومیں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج یہ فیصلہ چودھری برادران کوکرنا ہے کہ انہوں نے عوام میں رہنا ہے یا اقتدارمیں۔تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی۔
شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے تماشے 22سال سے بھگت رہے ہیں۔یہ وہ ادارہ ہے جس نے ملک کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔نیب نے4 سال میں جھوٹے مقدمے بنائے ہیں۔