حریت رہنماوں کا آزاد جموں و کشمیر کے سابق چیف جسٹس کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد 02 مارچ ()کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ اور حریت آزادکشمیر کے رہنماوں نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) عبدالمجید ملک کے میرپور آزادکشمیر میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس مجید ملک کے انتقال سے کشمیر ایک سچے دوست اور حامی سے محروم ہو گیا ہے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پرزور حامی رہے ہیں۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر اور الطاف حسین وانی سمیت دیگر رہنماو¿ں نے جسٹس مجید ملک کو بطور جج، سیاسی رہنما اور مصنف کے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔حریت رہنماﺅں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔