پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا، پیٹ کمنز
راولپنڈی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3 فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں، ایشیز میں ہیزل ووڈ ان فٹ ہوئے تو بولینڈ نے آکر اچھی کارکردگی دکھائی، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے، سب ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، سکیورٹی کی وجہ سے مختلف لگ رہا ہے لیکن ٹاس کے بعد کرکٹ پر ہی توجہ ہوگی۔