جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان برطانیہ روانہ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان برطانیہ روانہ ہوگئے۔

علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ناراض گروپ کے رہنما علیم خان ورجن انٹلانٹک ائیر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جہانگیر ترین علاج کی غرض سے برطانیہ پہنچے تھے۔