اقوام متحدہ غزہ سے فلسطینوں کی جبری بے دخلی کیخلاف ایکشن لے، سعودی عرب ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ایکشن لے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک سے رابطوں میں زور دیا کہ سیکورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں آپریشن سے روکے۔