ٹیم مینجمنٹ کے محمد رضوان سے متعلق اہم فیصلے پر کپتان بابراعظم نے کھل کر اختلاف کر دیا
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا چاہتی ہے لیکن کپتان بابراعظم اس کے حق میں نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر اراکین ایک بار پھر محمدرضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوینٹی میں چوتھے نمبر پر کھلانا چاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم انہیں چوتھے نمبر پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران محمد رضوان ہمسٹرنگ کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور پولین لوٹ گئے تاہم اب تک ان کے بارے میں اگلا ٹی ٹوینٹی کھیلنے سے متعلق کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آ سکی ہے جبکہ اس سے قبل اعظم خان بھی گٹھنے میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ حسیب اللہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔