راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ اور سینئر ایڈووکیٹ زمرد خان اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے
راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ اور سینئر ایڈووکیٹ زمرد خان نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا استعمال جمہوری حق ہے، حق رائے دہی کے ذریعے سے نمائندوں کا انتخاب ہوتا ہے، ووٹ کا صحیح استعمال ہمارا ملکی، ملی اور قومی فریضہ ہے دراصل ووٹ ایک شہادت ہے لہذا میری تمام وکلاء دوستوں سے گزارش ہے کہ رائے دہی کے دن ووٹ دینے سے ہر گز غفلت نہ کریں اور اپنے قیمتی ووٹ سے ایسے نمائندے کو منتخب کریں جو تمام وکلاء برادری کے حق میں بہتر ہو اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہو۔